آر ڈی اے نے سول لائن ہائوسنگ سکیم کے قبرستان میں قائم تجاوزات کو مسمار کر دیا

پیر 17 دسمبر 2018 21:04

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( آرڈی اے ) نے سول لائن ہائوسنگ سکیم کے قبرستان میں قائم تجاوزات کو مسمار کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق راولپنڈی کے ترقیا تی ادا رے کے اسٹیٹ منیجمنٹ کے عملے نے پیر کو پنجاب ڈیویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت قانونی کاروائی کرتے ہوئے کنزہ مرتضی ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ اسٹیٹ منیجمنٹ (ایل ڈی اینڈای ایم ) آرڈی اے، انچارج ڈیمولیشن محمد انور باران اور دیگر سٹاف نے تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کیا اور قواعدوضوابط کے برعکس غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کر دیا ۔

ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ اسٹیٹ منیجمنٹ نے غیر قانونی گھروں کے مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ فوری طور پر ان کو خالی کر دیں۔ آرڈی اے ترجمان حافظ محمد عرفان نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے محمد حیات لک نے اسٹیٹ منیجمنٹ ونگ کو ہدایات جاری کی ہیں کے بغیر کسی خو ف وخطر کے غیر قا نونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف کاروائی جار ی رکھیں۔ نیز عوام الناس اخلاقی بیداری کاثبوت دیتے ہوئے ہر قسم کی تجاوزات کو ازخود ختم کردیں ، تاکہ شرمندگی اور نقصان سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں