ْراولپنڈی ،اگری کے سد باب کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے،محمد اسلم میتلا

پیر 17 دسمبر 2018 21:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء)محکمہ سماجی بہبود راولپنڈی کے ڈائریکٹر محمد اسلم میتلا نے کہا کہ گداگری کے سد باب کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے کہ وہ اپنی خیرات بھکاریوں کو نہ دیں بلکہ اصل حقدار تک پہنچائیںجب تک عوام بھکاریوں کو خیرات دینا ترک نہیں کریں گے اس وقت تک گداگری کو نہیں روکا جا سکتا انہوں نے کہا کہ بھکاری لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی بجائے اپنی روزی محنت مزدوری سے کمائیںتاکہ وہ کسی کے بھی دست نگر نہ ہوںان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام گداگری کے سدباب کے حوالے سے منعقدہ آگاہی واک کے شرکا سے کیا واک کی قیادت ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود راولپنڈی محمداسلم میتلا نے کی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد سلیم ، منیجر صنعت زار طلعت شبیر ، سوشل ویلفیئر افسر عامرشہزاد شاہ ، عائشہ رفیق سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے واک میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام خیرات دیتے وقت اس بات کی تسلی کرلیں کہ ان کی دی ہوئی خیرات اصل حقدار تک پہنچ رہی ہے انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنا جرم ہے اور بھکاریوں کو دی جانی والی خیرات مافیا کو جاتی ہے جس کی وجہ سے خیرات اصل حقدار تک نہیں پہنچتی انہوں نے کہا کہ مافیا پر قابو پانے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں