کور کمانڈر راولپنڈی کا لائن آف کنٹرول کے نزدیکی کیل سیکٹر کا دورہ

تعینات جو انوں کی پیشہ وارانہ تیاریوں کی تعریف کی اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا

پیر 17 دسمبر 2018 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹینٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول کے نزدیکی کیل سیکٹر کا دورہ کیا اور تعینات جو انوں کی پیشہ وارانہ تیاریوں کی تعریف کی اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹینٹ جنرل بلال اکبر نے کیل سیکٹر پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایل او سی پر تعینات جوانوں کی پیشہ وارانہ تیاریوں کی تعریف کی اور بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوںپر موثر جوابی کارروائی کو سراہا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں