نوازشریف مریم کیلئے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں ،ْ زرداری کو بلاول کیلئے این آر او میں کوئی دلچسپی نہیں ،ْ شیخ رشید کا دعویٰ
مارچ سے پہلے چور لٹیروں پر جھاڑو پھر جائیگی ،ْ اگر لٹیرے بچ گئے تو اللہ ہی ملک کو بچا سکتا ہے ،ْ پاکستان میں چوروں کو عزت مل رہی ہے ،ْ جنہوںنے قربانی دی اس کے پاس روز گار چھت اور صحت سمیت کچھ نہیں ،ْ قوم نے عمران خان کو چوروں کو کچلنے کیلئے ووٹ دیا ،ْ جیلوں میں بے گناہ لوگ ہیں ،ْاصل مجرم پروٹوکول لیے پھررہے ہیں ،ْکیمرہ مین پر تشدد کا مقدمہ نوازشریف پر ہونا چاہیے ،ْ چیف جسٹس معاملے کا نوٹس لیں ،ْوزیر ریلوے کی میڈیا سے بات چیت
منگل 18 دسمبر 2018 15:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے قومی غداری کے مرتکب ہیں، ملک کو اصل مسئلہ معیشت کا ہے، آج معاشی مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں سیاست کے نام پر بھیڑئیے آگئے تھے، ان کالی بھیڑوں نے ملک کو نوچا اور اب بھی اپنے آپ کو معزز سمجھتے ہیں، ان کے پاس اب بھی پروٹوکول ہوگا، پاکستان میں چوروں کو عزت مل رہی ہے اور جنہوں نے قربانی دی ان کے پاس روزگار چھت اور صحت سمیت کچھ نہیں۔
وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کیلئے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں ،ْ آصف زرداری کو بلاول کے این آر او کے لیے کوئی دلچسپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کومعلوم ہوگیا ہے کہ کون چور کون چوکیدار ہے، قوم نے عمران خان کو اس لیے ووٹ دیا کہ وہ چوروں کو کچل دیں، جیلوں میں بے گناہ لوگ ہیں، اصل مجرم پروٹوکول لیے پھررہے ہیں، لوگ چاہتے ہیں کہ یہ اصل مجرم اپنے انجام کو پہنچیں۔میاں نوازشریف کے گارڈز کی جانب سے کیمرا مین پر تشدد کے واقعے پر رد عمل میں شیخ رشید نے سابق وزیراعظم پر کڑی تنقید کی اور واقعہ کا مقدمہ بھی ان کے خلاف درج کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف اپنی اولاد کے لیے سوچتے ہیں، غریب کا بچہ سڑک پر پڑا ہو تو چھوڑ جاتے ہیں، میں جب کہتا تھا ان کا تابوت نکلے گا تو سیاسی لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے، یہ اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں کیونکہ انہوں نے اللہ کی مخلوق کو تنگ کیا ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ تشدد کا مقدمہ نوازشریف پر ہونا چاہیے، تشدد کرنے والا تو کرائے کا آدمی اور اجرتی بدمعاش ہے ،ْاب یہ لوگ عوام میں غیر مقبول ہوگئے ہیں تو بدمعاشوں کا سہارا لینا چاہتے ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ ان کو بھی اسی طرح پکڑا جائے جس طرح غریب نہیں پکڑا جاتا تو اس کے بھائی اور باپ کو پکڑلیا جاتا ہے۔شیخ رشید نے چیف جسٹس پاکستان سے بھی واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔اس سے قبل راولپنڈی میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ مودی آسیب زدہ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والا لیڈر ہے، مودی تین ریاستوں میں ہار گیا ہے اور ہندوستان امریکا کی جھولی میں گر گیا ہے، میں سمجھتا تھا کہ ہندوستان سیکولر کا رول ادا کرے گا، ہندوستان کو امریکن بظاہر چین کے خلاف کھڑا کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تحریک آزادی کشمیر کے لئے چوہدری غلام عباس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،محترمہ امتیاز نسیم
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 26 اپریل کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
پشین میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، تین دہشتگرد ہلاک
190 ملین پائونڈ کیس،مزید6 گواہان کے بیانات قلمبند،2پر جرح مکمل
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،ڈی سی راولپنڈی
راولپنڈی میں سڑکوں کی بحالی اور روڈز انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کمشنرعامر ..
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 35 سائنسدانوں ، انجینئرز کو انکی خدمات کے ..
راولپنڈی،امانت خیانت اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
راولپنڈی،10ملزمان سی50لیٹر شراب،اسلحہ اورآلات گیس ریفلنگ برآمد،مقدمات درج
سکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے ضلع پشین میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل