شکریہ برٹش ایئر ویز ،ْہمیں آگے ہی جانا ہے ،ْ ترجمان پاک فوج

پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز کی 10 سالہ جدوجہد کے فوائد سامنے آنے لگے ،ْ میجر جنرل آصف غفور

منگل 18 دسمبر 2018 15:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان میں برطانوی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن کی بحالی پر برٹش ایئرویز کا شکریہ ادا کیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے پاکستان میں 10 سال بعد اپنا آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بھی اپنے ویڈیو بیان میں خوشی کا اظہار کیا ۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان میں فلائٹ آپریشن کی بحالی پر برٹش ایئرویز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز کی 10 سالہ جدوجہد کے فوائد سامنے آنے لگے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹوئٹ میں پر امن پاکستان اورہمیں آگے ہی جانا ہے کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں