میں بے بس باپ ہوں جو اپنی بیٹی کی کچھ مدد نہیں کر سکتا ،ْ حنیف عباسی

جیل میں اسیر ہونے کے باوجود سیاسی مخالفت پر بیٹی کو نشانہ بنایا گیا، کیسا نیا پاکستان ہے جس میں یہ سلوک روا رکھا جارہا ہے ،ْ بیان

منگل 18 دسمبر 2018 15:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) جیل میں اسیر مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وہ اس وقت بے بس باپ ہیں جو اپنی بیٹی کی کچھ مدد نہیں کرسکتے۔صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور ایم ایس بے نظیر ہسپتال کی گفتگو وائرل ہونے کے معاملے پر جیل میں اسیر مسلم لیگ (ن )کے سابق ایم این اے حنیف عباسی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں اسیر ہونے کے باوجود سیاسی مخالفت پر بیٹی کو نشانہ بنایا گیا، یہ کیسا نیا پاکستان ہے جس میں یہ سلوک روا رکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ دنیا میں ایسی بیٹیاں بھی ہیں جن کے سروں پر باپ کا سایہ نہیں، میں اس وقت بے بس باپ ہوں جو اپنی بیٹی کی کچھ مدد نہیں کرسکتا، اپنا اور اپنی بیٹی کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتا ہوں، بیٹی نے چار سال قبل گریجویشن مکمل کی اور اب استعفیٰ دے چکی ہیں لہذا وہ کسی انکوائری کمیٹی میں پیش نہیں ہوگی۔حنیف عباسی نے کہا کہ اللہ تعالی ایم ایس صاحب کو بیٹیوں کے سر پر سلامت رکھے، ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی خود چار بیٹیوں کے باپ ہیں، بیٹیوں والے بیٹیوں کی عزت کرتے ہیں، شہر کی خدمت عوام کے لیے کی جس کے ثبوت بڑے ہسپتال ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں