موسم سرد ہونے سے ڈ ینگی حملے کا خدشہ پہلے جیسا نہیں رہا تا ہم ٹیمیںفیلڈ و زٹس کے ذ ر یعے لاروا تلفی کے عمل کو جا ری ر کھیں،صائمہ یونس

فیلڈ سرگر میوں کو خصو صی تو جہ کیساتھ جا ری رکھتے ہو ئے لاروا تلفی کے عمل کو بڑ ھا کر آ ئندہ ڈ ینگی وا ئر س کے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے،اے ڈی سی (ہیڈکوارٹر )راولپنڈی

منگل 18 دسمبر 2018 17:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) اے ڈی سی(ہیڈ کوا ٹر) صا ئمہ یو نس نے کہاہے کہ اگر چہ موسم کے سرد ہونے کے با عث ڈ ینگی حملہ کا خدشہ پہلے جیسا نہیں رہا تا ہم تما م تر ٹیموں کے لئے ضروری ہے کہ وہ فیلڈ و زٹس کے ذ ر یعے لاروا تلفی کے عمل کو اسی جذ بے سے جا ری ر کھیںتا کہ ڈ ینگی مچھر کی تعداد کو سا بقہ لیول تک پہنچنے سے بچا نے اورہا ئی بر یٹا کس انڈ کس یونین کونسلزکی تعداد کو کم سے کم کرنے میں مد د مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ سرگر میوں کو خصو صی تو جہ کے ساتھ جا ری رکھتے ہو ئے لاروا تلفی کے عمل کو بڑ ھا کر آ ئندہ ڈ ینگی وا ئر س کے خطرے کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میں ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے ہفتہ وارانہ جا ئزہ اجلا س کی صدارت کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںچیف ایگز یکٹو آ فیسر ہیلتھ ڈا کٹر خا لد،ڈ سٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ،سول ڈ یفنس آفیسرسنجیدہ خا نم ،ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر سوشل و یلفیئر نبیلہ،ڈپٹی ڈی ایچ اوڈا کٹر مبشر، فوکل پر سن ڈ ینگی پروگرام ڈا کٹر سجاد و دیگرمتعلقہ سرکاری محکموںکے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ صحت کی جا نب سے بر یفنگ کے دوران بتا یا گیاکہ تاحا ل را ولپنڈی میںکل1917 مشتبہ مریضوں میں سی432 کنفر م مر یض رپورٹ ہو ئے ہیں۔04د سمبرسی17د سمبر 2018 تک کی سر گر میوں کے بارے میں بر یفنگ دیتے ہو ئے بتایاکہ اس دوران چکلا لہ کنٹو نمنٹ بورڈ، راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ، پوٹھوہار ٹائون(اربن) اور راول ٹائون میں ان ڈور و یکٹر سر و یلئنس میں343 ٹیموں نی64994گھروں کی چیکنگ کی جن میں سے 100 گھر پا ز یٹو نکلے۔آئوٹ ڈور و یکٹر سرو یلئنیس کی رپو رٹ کے مطابق انہی علا قو ں میں185ٹیموں نے 38321سپا ٹس چیک کئے جن میں سی02 پا زیٹو نکلے اور وہاں مطلو بہ کا روا ئی عمل میں لا ئی گئی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں