انسداد ڈینگی مہم،راولپنڈی میں 423 افراد میں مرض کی تشخیص، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

منگل 18 دسمبر 2018 20:15

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر) صا ئمہ یو نس نے کہا ہے کہ را ولپنڈی میں1917 مشتبہ مریضوں میں سی432 کنفر م مر یض ر پو رٹ ہو ئے ہیں۔ چکلا لہ کنٹو نمنٹ بورڈ، راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ، پوٹھوہار ٹائون(اربن) اور راول ٹائون میں ان ڈور و یکٹر سر و یلئنس میں343 ٹیموں نی64994گھروں کی چیکنگ کی جن میں سے 100 گھر پا ز یٹو نکلے ۔

آ ئو ٹ ڈور و یکٹر سرو یلئنیس کی رپو رٹ کے مطابق انہی علا قو ں میں185ٹیموں نے 38321سپا ٹس چیک کئے جن میں سی02 پا زیٹو نکلے اور وہاں مطلو بہ کا روا ئی عمل میں لا ئی گئی۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میں ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے ہفتہ وارانہ جا ئزہ اجلا س کی صدارت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںچیف ایگز یکٹو آ فیسر ہیلتھ ڈا کٹر خا لد،ڈ سٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ،سول ڈ یفنس آفیسرسنجیدہ خا نم ،ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر سوشل و یلفیئر نبیلہ،ڈپٹی ڈی ایچ اوڈا کٹر مبشر، فوکل پر سن ڈ ینگی پروگرام ڈا کٹر سجاد و دیگرمتعلقہ سر کا ری محکموںکے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

اے ڈی سی(ہیڈ کوا ٹر) صا ئمہ یو نس نے اس مو قع پر انسداد ڈ ینگی سر گر میوں کا تنقیدی جا ئزہ لیتے ہو ئے کہا کہ اگر چہ موسم کے سرد ہو نے کے با عث ڈ ینگی حملہ کا خدشہ پہلے جیسا نہیں رہا تا ہم تما م تر ٹیموں کے لئے ضروری ہے کہ وہ فیلیڈ و زٹس کے ذ ر یعے لاروا تلفی کے عمل کو اسی جذ بے سے جا ری ر کھیںتا کہ ڈ ینگی مچھر کی تعداد کو سا بقہ لیول تک پہنچنے سے بچا نے اورہا ئی بر یٹا کس انڈ کس یو نین کونسلزکی تعداد کو کم سے کم کرنے میں مد د مل سکے۔ نیز یہ کہ فیلیڈ سرگر میوں کو خصو صی تو جہ کے ساتھ جا ری رکھتے ہو ئے لاروا تلفی کے عمل کو بڑ ھا کر آ ئندہ ڈینگی وا ئر س کے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں