راولپنڈی، سٹی پولیس افسر عباس احسن نے ترقی پانے والے انسپکٹرز کو بیجز لگا دیئے

منگل 18 دسمبر 2018 22:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) سٹی پولیس افسر راولپنڈی عباس احسن نے ضلع راولپنڈی کے حال ہی میں ترقی پانے والے انسپکٹر وں کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹرزمیں انسپکٹر عہدہ کے بیجز لگائے چند روز قبل پروموشن بورڈ نے راولپنڈی ضلع سی8 سب انسپکٹروں کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کی منظوری دی تھی ترقی پانے والے انسپکٹر وں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سی پی او راولپنڈی سمیت ایس ایس پی آپریشز عبدالقادر قمر،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید علی اکبر ، چیف ٹریفک افسر راولپنڈی محمد بن اشرف تمام ڈویژنل ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی سی پی او عباس احسن و دیگر افسران نے ترقی پانے والے انسپکٹروں محمد عمران عباس ، اشتیاق ناصر ،قیصر شجاعت ، محمد طارق محمد نواز ، محمد لیاقت، اشرف بٹ اور افتخار کو انسپکٹر عہدہ کے بیجز لگائے اس موقع پر سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے تمام انسپکٹروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا عہدہ بڑھنے سے آپ کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے آپ اب یہ عہد کریں کہ آپ پہلے سے زیادہ محنت ،ایمانداری اور خلوص نیت سے کام کر کے اپنے اور اپنے محکمہ کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں