پی ایچ اے راولپنڈی کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 48 ملین روپے کی رقم مختص

بدھ 19 دسمبر 2018 15:17

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت نے پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ ای)راولپنڈی کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 48ملین روپے کی رقم مختص کی ہے جس کا پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے،منصوبے کے لئے پبلک پارک میں جگہ کا تعین کیا گیا ہے جہاں پی ایچ اے کی نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پی ایچ اے کی ڈائریکٹر جنرل آسیہ گل نے "اے پی پی"سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی کی اپنی کوئی بلڈنگ نہیں ہے اور اس کے دفاترز مختلف جگہوں پر بنائے گئے ہیں جس وجہ سے کئی مسائل کا سامنا ہے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پی ایچ کی نئی عمارت کے لئے پبلک پارک شمس آباد کے مقام پر تعمیر کی جائے جس کے لئے 48 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔پی ایچ اے کمپلیکس کی تعمیر تمام دفاترز ایک جگہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں