کلین اینڈ گرین پروگرام ،شہر کی ازسر نو لینڈ سکیپنگ پر کام شروع

نجی و سرکاری رہائشی سکیموں کوسرسبز بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،ڈائریکٹر جنرل

بدھ 19 دسمبر 2018 18:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء)پارکس اینٖڈ ہارٹیکلچراتھارٹی(پی ایچ ای)کی ڈائریکٹر جنرل آسیہ گل نے کہاہے کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت راولپنڈی شہر کی ازسر نو لینڈ سکیپنگ پر کام شروع کر دیا گیا ہے ،نجی و سرکاری رہائشی سکیموں کوسرسبز بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،شہر کے پارکوں کو عالمی معیارسے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

آسیہ گل نے بتایا ہے کہ کلین اینڈ گرین پرگروام کے تحت لگائے جانے والے پودوں کا آڈٹ کرتے ہوئے نئے پودے لگائے جارہے ہیں۔شاہراوں کو خوبصورت بنانے کے لئے گرین بیلٹ کی تزئین وآرئش اور لینڈ سیکپنگ پر کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ شہر میں پہلے سے موجود پارکوں کا معیار مزید بہترکیا جارہا ہے جبکہ ایک نئے پارک کی تعمیر کا منصوبہ بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل آسیہ گل نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچرکے اعلیٰ افسران و ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں درپیش مسائل کا جلد ازالہ کیا جائے۔انہوں نے بتایا ہے کہ پی ایچ اے افسران وملازمین کی ترقیوں و فلاح وبہودکے لئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں