کینٹ کی سول آبادیوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ،بیماریاں پھیلنے لگیں

منگل 15 جنوری 2019 21:26

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) کینٹ کی سول آبادیوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر جمع ہو گئے ۔غیر تسلی بخش صفائی کے باعث ٹنچ بھاٹہ ، مغل آباد ،پیپلز کالونی اور ہارلے سٹریٹ کے رہائشیوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور راولپنڈی وچکلالہ کینٹ بورڈز کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے نظام کو مربوط کیا جائے ۔

(جاری ہے)

فدا خان ، شیخ ناصر ، حسنین شاہ ،ماجد ستی ،ارشدچوہدری و دیگر نے قومی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ کینٹ کے علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہری مختلف امراض کا شکار ہونے لگے ہیں ۔شہریوں نے مطالبہ کیاکہ متاثرہ علاقوں میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور اس ضمن میں علاقہ مکینوں پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں تاکہ صفائی کے نظام میں خلل کو دور کیا جاسکے ۔مکینوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کینٹ بورڈ انتظامیہ شہریوں کو بیماریوں اور گندگی سے بچانے اور کوڑے کرکٹ کی بروقت تلفی بارے شعور اجاگر کرنے کے لیے شہری کمیٹیاں تشکیل دے اور صفائی بارے یومیہ بنیادوں پر فیڈ بیک لے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں