راولپنڈی، انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران تین ٹرک سامان ضبط

منگل 15 جنوری 2019 21:28

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران تین ٹرک سامان ضبط کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایم سی آر ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے یومیہ بنیادوں پر جاری انسداد آپریشن کے دوران منگل کوچیف آفیسر شفقت رضا کی سربراہی میں ٹیموں نے راجہ بازار ،جامعہ مسجد روڈ ، اور کمرشل مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں میں آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران 12غیر قانونی شیڈز ،پختہ تجاوزات اور پلرز مسمار کیے گئے۔ ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ انسداد تجاوزات آپریشن بلاامتیاز یومیہ بنیادوں پر جاری رہے گا اور تجاوز کردہ سامان ضبط کر کے تجاوز کنندگان کو جرمانے کیے جائیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں