راولپنڈی، منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون ،15ملزمان گرفتار

منگل 15 جنوری 2019 21:48

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی15ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عبدالحسیب سے 1420گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ندیم سے 220گرام چرس، تھانہ کینٹ پولیس نے عمیرسے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے تنویر سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے امر سے 05لیٹر کھلی شراب، کاشف سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ماجد سے 15لیٹر کھلی شراب، تھانہ بنی پولیس نے شہزاد سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے سحر گل سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند، تھانہ ریس کورس پولیس نے سرتاج سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند،تھانہ سول لائن پولیس نے ذیشان سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عدیل سی01عدد پستول 30بور معہ 04روند،تھانہ رتہ امرال پولیس نے فضل سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند،تھانہ پیر ودھائی پولیس نے شہزاد سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روندجبکہ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے صفدر سے 01عدد رائفل 7MMمعہ 11روند بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں