راولپنڈی پولیس نے 11اشتہاری و عدالتی مفرور گرفتار کر لیے

منگل 15 جنوری 2019 21:48

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 07اشتہاری مجرمان اور04عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ رتہ امرال پولیس نے اشتہاری مجرم اجمل ، تھانہ بنی پولیس نے اشتہاری مجرم اویس ، تھانہ گوجر خان پولیس نے اشتہاری مجرمان یونس ، سراج ، مہراب، عدنان اور شہزاد ، تھانہ مندرہ پولیس نے عدالتی مفرور عابد ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے عدالتی مفرور عامر ، تھانہ بنی پولیس نے عدالتی مفرور افتخار جبکہ تھانہ نیو ٹائون پولیس نے عدالتی مفرور صفدر کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں