تحصیل ہیڈکوارٹر ہستال ٹیکسلا میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا نوٹس

منگل 15 جنوری 2019 22:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس غلام سرور خان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہستال ٹیکسلا میں صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ۔ڈائریکٹر فنانس و ایڈمنسٹریشن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر علی احسن نے اے پی پی کو بتایاکہ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس غلام سرور خان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہستال ٹیکسلا کے چانک دورے کے موقع پر ہسپتال میں بلڈ بنک کی عدم دستیابی اور ڈینٹل یونٹ و اینستھیسیا مشین کی خرابی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

ڈاکٹر علی احسن نے قومی خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ ڈینٹل یونٹ و اینستھیسیا مشین ہسپتال میں 20برس قبل نصب کی گئی تھیں جو کہ اس وقت ناکاری حالت میں تھیں جبکہ ہسپتال میں بلڈ بنک کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر علی احسن نے مزید بتایاکہ اس بارے میں وفاقی وزیر نے ہسپتال میں عدم دستیاب سہولیات کی مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے تاکہ غیر موجود ان سہولیات کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فنڈز کی فوری فراہمی کی درخواست کی جاسکے ۔ ڈاکٹر علی احسن نے اے پی پی کو بتایاکہ اگر حکومت کی جانب سے ڈینٹل یونٹ اور بلڈ بنک کے لیے 50لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کر دیئے جائیں تو ڈینٹل یونٹ ، بلڈ بنک اور اینستھیسیا مشین سے استفادہ کیا جاسکے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں