اڈیالہ جیل میں محکمہ سماجی بہبوداور پناہ کے زیر اہتمام امراض قلب کے متعلق سیمینار

بدھ 16 جنوری 2019 23:52

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) سنٹرل اڈیالہ جیل میں محکمہ سماجی بہبود اور پناہ فاونڈئشن کے زیر اہتمام بدھ کے روز امراض قلب کے متعلق سمینار منعقدہوا ۔سیمینا رمیں اسیران کو امراض قلب کی علامات ،وجوہات ،بچائو اور حفاظتی تدابیرکے بارے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں ۔ اس سلسلے میںملٹی میڈیاسلائیڈز کا بھی استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سوشل ویلفئر آفیسر ثمینہ ظہور،چیئر مین پناہ فائونڈیشن،میجر جنرل(ر) مسعودالرحمن کیانی ،سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر ،ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل محمد منشاء سندھو ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک لیاقت علی ،جنرل سیکرٹری پناہ فائونڈیشن ثناء اللہ گھمن،سینئر میڈیکل آفیسر جیل ڈاکٹر خلیل احمد ملک ،میڈیکل آفیسر جیل ڈاکٹر ناصر علی عباسی اور دیگر سٹاف بھی موجود تھے ۔ پناہ فائونڈیشن کے تعاون سے منعقد کردہ امراض قلب کے متعلق آگاہی سیمینار کو جیل انتظامیہ اور اسیران کی طرف سے بہت زیادہ سراہا گیا۔جس ، کی زیر نگرانی آگاہی سیمنیار منعقد ہوا۔ سیمینا ر میںجیل اسیران نے خطیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں