راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 12ملزمان گرفتار ،قبضہ سے اسلحہ وآلات گیس ری فلنگ برآمد، مقدمات درج

جمعرات 17 جنوری 2019 19:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) راولپنڈی نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوںاور غیر قانونی گیس ری فلنگ کر نے والوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 02عدد پستول 30بور معہ 07روند ، 02عد د چھریاں ، 01عدد چاقو اور آلات گیس ری فلنگ بر آمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے عاشق سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، وقاص سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند، تھانہ رتہ امرال پولیس نے اجمل سے 01عدد چاقو ، تھانہ مری پولیس نے مجیب الرحمن سے 01عدد چھری اور حسیب الرحمن سے 01عدد چھری بر آمد کی ۔تھانہ پیر ودھائی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ور زی کر نے پر طاہر ، عبدالقیوم ، محمد دائود اور حیدر علی کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ سول لائن پولیس نے فرخ شکیل کو شراب کے نشے میں غل غپاڑہ کر تے ہوئے گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر واہ پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کر تے ہوئے یاسین خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے آلات گیس ری فلنگ قبضہ پولیس میں لے کر ملزما ن کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں