راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،5اشتہاری ، 2عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا

جمعرات 17 جنوری 2019 19:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) راولپنڈی نے اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 05اشتہاری مجرمان اور 02عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس نے اشتہاری مجرم راشد، تھانہ مری پولیس نے اشتہاری مجرم رئیس ، تھانہ بنی پولیس نے اشتہاری مجرم تنویر ، تھانہ آر اے بازار پولیس نے اشتہاری مجرم زبیر ، تھانہ صدر واہ پولیس نے اشتہاری مجرم سید اعجاز ، تھانہ سٹی پولیس نے عدالتی مفرورعرفان ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عدالتی مفرور اکرام کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں