بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا ، آئی ایس پی آر

جمعہ 18 جنوری 2019 00:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں سویلین آبادی پر بلااشتعال گولہ باری کی، جس سے ٹائیں گائوں کا شہری محمد مشتاق زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں