لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسزکی فائرنگ سے ایک شہری زخمی

پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں

جمعہ 18 جنوری 2019 16:30

مظفر آباد /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسزکی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسزنے ایک بارپھرفائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسزنے کھوئی رتہ سیکٹرمیں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک شہری محمد مشتاق زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شہری کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں