راولپنڈی: پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں

ملزمان گرفتار ،3025 گرام چرس ، 5044گرام ہیروئن،شیشہ فلیور 27ڈبی ،45 لیٹر کھلی شراب ،7 پستول 30بور مع 19 روند، 1 ریوالور32بوراورآلات گیس ری فلنگ برآمد ، مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی میں23 ملزمان گرفتار کر کی3025 گرام چرس ،5044گرام ہیروئن،شیشہ فلیور 27ڈبی ،45 لیٹر کھلی شراب ،7 پستول 30بور مع 19 روند، 1 ریوالور32بوراورآلات گیس ری فلنگ برآمد کرلئے تھانہ صادق آباد پولیس نے لیاقت سے 2615گرام ہیروئن اور 1پستول 30بور مع 5روند، عدنان سے 1340گرام ہیروئن اور1 پستول 30بور مع 5روند، انیس سے 1125گرام ہیروئن اور 1 پستول 30بور مع 4روند، تھانہ گوجر خان پولیس نے اسجد محمودسے 1375گرام چرس، تھانہ نیوٹائون پولیس نے غلام عباس سے 1300گرام چرس، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے جمیل سے 350گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے ذیشان کی ٹک شاپ سے شیشہ فلیور 55ڈبی ،1ڈبہ کوئلہ ، 1ڈبہ رائیپر،تھانہ صدر واہ پولیس نے تنویر سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے ارسلان سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجر خان پولیس نے ثاقب سے 5لیٹر کھلی شراب ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عدنان سے 10لیٹر کھلی شراب اور دائود سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے عدیل سے 2 پستول 30بور اور 1 ریوالور 32بور ، تھانہ گوجرخان پولیس نے افتخار سے 1 پستول 30بور مع 3روند، تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے عبیدالرحمن سے 1 پستول 30بور مع 2روند بر آمد کئے تھانہ وارث خان پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر محمد حنیف ، ساجد اور عمران کو گرفتار کر لیا تھانہ پیر ودھائی پولیس نے سبز زاد گل اور احسان اللہ کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کر تے گرفتار کر کے آلات گیس ری فلنگ قبضہ پولیس میں لے لئے تھانہ رتہ امرال پولیس نے غیر قانونی پٹرول فروخت کرتے آصف عزیز کو گرفتار کرلیاجبکہ غیر قانونی گیس ری فلنگ پر محمد عثمان اور جہانزیب کو گرفتار کر کے آلات گیس ری فلنگ قبضہ میں لے لئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں