راولپنڈی : مورگاہ پولیس پراسرار طور پر غائب ہونے والی 30 سالہ ذہنی معذور بچی کو تلاش کرنے میں ناکام

ورثا نے تلاش میں سول سوسائٹی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد کی اپیل کردی

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) تھانہ مورگاہ پولیس پراسرار طور پر غائب ہونے والی 30 سالہ ذہنی معذور بچی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے تلاش کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ورثا نے تلاش میں سول سوسائٹی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے مورگاہ ڈاکخانہ اٹک آئیل کمپنی تحصیل و ضلع راولپنڈی کی رہائشی 60 سالہ بزرگ خاتون مختار بیگم زوجہ عبدالرحمن نے پریس کلب راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی 30 سالہ ذہنی توازن خراب بیٹی عاصمہ گزشتہ سال28نومبر کو ا چانک لاپتہ ہو گئی ہے اس حوالے سے تھانہ مورگاہ پولیس سے رابطہ کیا انہوں نے اپنی طور پر کافی کوشش کی لیکن میری بیٹی کا سراغ نہیں لگ سکا بزرگ خاتون نے کہا کہ میری نوجوان بیٹی کے اچانک غائب ہونے کے باعث شدید صدمے اور ذہنی تکلیف کاشکار ہوں قانون نافذ کرنے والے ادارے و سول سوسائٹی سے دردمندانہ اپیل ہے کہ میری بیٹی تلاش میں مدد کریں میرے مندرجہ بالا پتہ یا فون نمبر03135492912پر اطلاع کریں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں