راولپنڈی:سٹی ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت

اصغر مال چوک سے پیرودھائی تک گھنٹوں ٹریفک جام ، حادثات اور لڑائی معمول بن کر رہ گئے بدترین ٹریفک جام کے باعث تاجر برداری کا کاروبار بھی تباہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) سٹی ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت کے باعث اصغر مال چوک سے پیرودھائی تک گھنٹوں ٹریفک جام ، حادثات اور لڑائی معمول بن کر رہ گئے بدترین ٹریفک جام کے باعث تاجر برداری کا کاروبار بھی تباہ ہو کر گیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار دن 2 بجے کے بعد ڈیوٹی سے غائب ہونے کے باعث دن کے اوقات میں ہی بڑی گاڑیوں کے شہر میں داخلے کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے اصغر مال چوک سے دربار عالیہ عید گاہ شریف تک سفر گھنٹوں میں طے ہونے سے مسافر اور دوکاندار دونوں عاجز آچکے ہیں جبکہ عید گاہ شریف راولپنڈی میں ہزاروں کی تعداد میں آنے والے زائرین و عقیدت مندوں کو بھی ٹریفک جام ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے قبل سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے اصغر مال چوک ڈگری کالج سے عید گاہ شریف چوک تک روڈ کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے وارڈرن اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا رکھی تھی لیکن اب دن 2 بجے کے بعدوارڈن کے غائب ہونے کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے اصغر مال روڈ کی تاجر برداری ، رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ، چیف ٹریفک افسر راولپنڈی سے اصغر مال سے عید گاہ شریف روڈ تک وارڈرن صبح وشام کے اوقات میں تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں