آرمی چیف سے کمانڈر یو ایس سینٹکام جنرل جوزف ووٹال کی قیادت میں وفد کی ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال

افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم ہے،پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، سربراہ پاک فوج امریکی سنٹرل کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹال کی خطے میں امن کی پاکستانی کوششوں کی تعریف

اتوار 20 جنوری 2019 19:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر یو ایس سینٹکام جنرل جوزف ووٹال کی قیادت میں وفد نے ملاقات جس میں علاقائی امن و امان ، جیو اسٹریٹجک صورتحال، اور افغان عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سنٹرل کمان کے کمانڈر نے خطے میں امن کی پاکستانی کوششوں کی تعریف کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم ہے،پاکستان نے مشکلات کے باوجود علاقائی سلامتی کے لیے کام کیا۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں