راولپنڈی میں بارش کے باعث پولیو مہم ایک دن کیلئے منسوخ کر دی گئی

پیر 21 جنوری 2019 13:41

راولپنڈی میں بارش کے باعث پولیو مہم ایک دن کیلئے منسوخ کر دی گئی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بارش کے باعث پولیو مہم ایک دن کیلئے منسوخ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

انچارج پولیو مہم کے مطابق بارش اور خرابی موسم کی وجہ سے پولیو مہم (آج) منگل سے شروع ہوگئی۔ انچارج پولیو مہم نے بتایا کہ پولیو کی پانچ روزہ مہم 22 سے 26 جنوری تک جاری رہے گی ۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں پولیو مہم کے دوران 8 لاکھ سے زائد بچون کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں