ساہیوال واقعہ کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے، ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی

پیر 21 جنوری 2019 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ بار کونسل راولپنڈی کے وکلاء رہنمائوں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ساہیوال واقعہ کی انکوائری کا حکم دیں اور اس کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پیر کے روز پنجاب بار کونسل کی کال پرکی جانے والی ہڑتال کے دوران ڈسٹرکٹ بار کونسل راولپنڈی کے وکلاء رہنمائوں اسد عباسی،جنید الطاف راجہ ،جویریہ رحمان اورماہ نور نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،اعلیٰ عدلیہ کو اس کیس کی خود نگرانی کرنی چاہیے تاکہ ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں