سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو قرار واقعی سزادی جائے،خالد خان جدو ن

پیر 21 جنوری 2019 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کینٹ کے راہنما خالد خان جدو ن نے کہاکہ سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو قرار واقعی سزادی جائے معصوم بچوں کے سامنے والد ین کو دہشت گرد قرا ر دے کر قتل عام کرنا انسانیت سوز واقعہ ہے حکومت پنجاب سابقہ دور کی روایات کو دوہرانے کی بجائے عدل و انصاف کے نظام اور پولیس کے نظام میں اصلاحات لائی جائیں معصوم بچوں کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھے گے اپنے بیان میں خالد خان جدو ن نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ماضی کی فرسودہ روایات کو دوہرانے کی بجائے اصلاحات اور نئے پاکستان کے ڈھانچہ کو عملی جامہ پہنایا جائے پوری سانحہ ساہیوال کے متاثرین معصوم بچوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں