لاہور،ملتان اورراولپنڈی میں 200 سے زائد مقامات پر دستیاب وائی فائی کی مفت سہولت بند

منگل 22 جنوری 2019 20:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبائی دارالحکومت سمیت ،ملتان اورراولپنڈی میں 200 سے زائد مقامات پر دستیاب وائی فائی کی مفت سہولت بندکردی گئی ہی2سا ل قبل سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی ہدائیت پرپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی طرف سے عوامی مقامات پرشہریوں کو وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کی گئی تھی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈنے 2017 میں شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت لاہور،ملتان اورراولپنڈی میں 200 سے زائد مقامات پر شہریوں کو سہولت مہیا کی جارہی تھی جس میں ریلوے اسٹیشنوں، میٹرواسٹیشنوں، ائیرپورٹ، کالجوں، یونیورسٹیوں اورپبلک مقامات پر وائی فائی کی مفت سہولت دی گئی تھی تاہم موجودہ حکومت کے عوام کو مزید سہولیات مہیا کرنے کے دعوئوں کے برعکس تعلیم، صحت، مہنگائی اور جان و مال کے تحفظ میسر سہولیات بھی رفتہ رفتہ ختم کی جا رہی ہیں جن میں وائی فائی کی سہولت بھی شامل ہے ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں