ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 756 چالان ، 153 گاڑیاں بند کر دیں

بدھ 23 جنوری 2019 17:26

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے زیادہ کرایوں کی وصولی، اضافی لوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی دوسری خلاف ورزیوں پر 756 چالان کرکے 153 گاڑیوں کو بند کر دیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی خالد یامین ستی نے گزشتہ روز اے پی پی کو بتایا کہ شہر بھر میں زیادہ کرایوں کی وصولی، اضافی لوڈنگ اور دیگر خلاف ورزیوں پر کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور خلاف ورزی کا مرتکب پانے والے ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ آر ٹی اے کی خصوصی ٹیموں نے جنوری کے دوران756 چالان کرکے 153 گاڑیوں کو بند کیا جبکہ خلاف ورزی پر 4 لاکھ 98 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ51 غیر معیاری سی این جی سلنڈر اور281 فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر چلائی جانے والی گاڑیوں کو بھی بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

خالد یامین نے مزید بتایا کہ آر ٹی اے نے رواں ماہ ہزاروں کی تعداد میں پبلک وہیکلز کو چیک کیا اور خلاف ورزی میں ملوث ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے جبکہ موبائل سکواڈز مختلف روٹس پر چھاپے مار کارروائیوں میں مصروف ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں