مخدوم سجاد حسین قریشی کی پاکستان کے لیے خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مخدوم زین حسین قریشی

بدھ 23 جنوری 2019 18:14

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ مخدوم سجاد حسین قریشی جیسے تحریک پاکستان کے رہنمائوں کی خدمات کو نوجوان نسل تک روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے تحریک پاکستان کے ممتاز رہنماء و سابق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی کی 21 ویں برسی کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل میں قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم سجاد حسین قائداعظم کے رفیق کار تھے۔ مخدوم سجاد حسین قریشی کی پاکستان کے لیے خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سیمینارکے اختتام پر مولانا عبدالرشید نے مخدوم سجاد حسین قریشی کی روح کے ایثال ثواب کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں