گلی محلوں میں ایل پی جی فروخت کرنے والے ایجنسی مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

بدھ 23 جنوری 2019 18:54

راولپنڈی23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے گلی محلوں میں ایل پی جی فروخت کرنے والے ایجنسی مالکان کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شہری دفاع کے چیف آفیسر طالب حسین نے بدھ کے روز اے پی پی کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلع راولپنڈی و ملحقہ تحصیلوں میں کھلے عام ایل پی جی سلنڈر گیس فروخت کرنے والے ایجنسی مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن سے قبل ضلع بھر میں ایک سروے کیا گیا تھا جس کے مطابق راولپنڈی، مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ، کلرسیداں، ٹیکسلا اور گوجر خان میں قائم غیر قانونی ایجنسی مالکان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے مرحلے ایل پی جی سلنڈر گیس فروخت کرنے والے افراد کو جرمانہ کے ساتھ گرفتار بھی کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں