سید پورروڈ پر 10سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ،ریسکیو ترجمان

بدھ 23 جنوری 2019 20:05

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) راولپنڈی کے علاقے سید پورروڈ پر 10سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا ،بچہ آہنی راڈ کے ذریعے پتنگ اتارنے کی کوشش میں ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122ترجمان کے مطابق بدھ کی شام محلہ راجہ سلطان سیدپور کے رہائشی سیف اللہ کا دس سالہ بیٹا عمران گھر کے قریب ہائی وولٹیج تاروں سے لٹکی پتنگ کو اتارنے کے لئے آہنی راڈ کا استعمال کر رہا تھا ۔ترجمان کاکہنا ہے کہ کرنٹ لگنے سے بچے کا جسم سو فیصد جھلس گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں