دھاماں سیداں کے عوام کے لئے 45.647ملین روپے کی لاگت سے بنیادی مرکز صحت کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے، ڈائریکٹرہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر علی احسان

بدھ 23 جنوری 2019 22:36

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی(ڈی ایچ ای)نے راولپنڈی کے علاقے دھاماں سیداں کے عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے 45.647ملین روپے کی لاگت سے بنیادی مرکز صحت کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ ڈاکٹر علی احسان نے ''اے پی پی ''کو بتایا کہ بنیادی مرکز صحت میں دیہی علاقہ کی عوام کو میٹرنٹی ہیلتھ کئیر سمیت صحت کی تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بی ایچ یو ہفتہ کے سات دن نوزائیدہ بچوں اور ماں کو ادویات کی مفت سہولت فراہم کررہا ہے، پنجاب حکومت کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیہی علاقوں کی خواتین خصوصی طور پر ماں اور بچے کی صحت پر توجہ دی جارہی ہے۔بی ایچ یو میں ایک لیڈی ڈاکٹر، لیڈی ہیلتھ ورکرز،آیا اور سکیورٹی گارڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر علی احسان نے بتایا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ تمام ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے راولپنڈی کے دیہی علاقوں میں صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں