محکمہ صحت کی جانب سے ضلع راولپنڈی میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز

بدھ 23 جنوری 2019 22:36

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) محکمہ صحت کیجانب سے ضلع راولپنڈی میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے،بارش کے باعث شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے دو روز کے لئے مہم کو ملتوی کیا گیا تھا۔انسداد پولیومہم کے انچارج چوہدری محمد حسین نے بدھ کے روز اے پی پی کو بتایا ہے کہ دو روز بارش کے باعث پانچ روزہ پولیو مہم کے شیڈول کوتبدیل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے تحت ضلع راولپنڈی میں آٹھ لاکھ اڑتالیس ہزار دوسو پچاس بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جن کی عمریں پانچ سال سے کم ہیں۔چوہدری محمد حسین نے بتایا ہے کہ ضلع بھر کی 221یونین کونسل میں 2787ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 2333موبائل ٹیمیں بھی شامل ہیں جبکہ 287ایک مقررہ جگہ پر تعینات ہوں گی۔انہوں نے بتایا ہے کہ پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کو سخت ہدایات کی گئی ہیں کہ اس مہم میں کسی قسم کی کوتاہی یا سست کو برادشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے خصوصی تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کمرعمر بچوں کو پولیو کے قطر ضرور پلوائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں