راولپنڈی ،عالمی یوم تعلیم کے سلسلے میں طلباء کے مابین -’تعلیم سے کردار،کردارسے قوم‘ کے عنوان سے پوسٹرسازی کا مقابلہ

جمعرات 24 جنوری 2019 17:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) عالمی یوم تعلیم کے سلسلے میں سکولوں کے طلباء کے مابین -’تعلیم سے کردار،کردارسے قوم‘ کے عنوان سے پوسٹرسازی کے مقابلے کا انعقادکیا گیا۔مقابلے میں 270 سے زائدبچوں نے حصہ لیا۔مقابلے کا انعقاداولپنڈی آرٹس کونسل اور کریکٹر ایجوکیشن فاونڈیشن نے اشتراک سے کیا تھا۔تقریب تقسیم انعامات میں وزیراعظم انسپکشن کمیشن کے سینئر ممبر سید ابو احمد عاکف ،ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمد،ناہیدمنظور،ملک مہربان خان،چیئرمین کریکٹرایجوکیشن فاونڈیشن محموداحمداوردیگرشریک ہوئے۔

مقابلے میں پہلہ انعام دس ہزار،دوسراسات ہزاراورتیسراپانچ ہزارمقررکیا گیا تھا۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ تعلیم کی اہمیت کواجاگرکرنا قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے اورملک کی ترقی کے لیے تعلیم بنیادی عنصرہے۔چیئرمین کریکٹرایجوکیشن فاونڈیشن محموداحمدنے کہا کہ آج کے دن کی اہمیت کومدنظررکھتے ہوئے تمام فریقین کوایک پلیٹ فارم پراکٹھا کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی کوششوں کوفروغ دیا جا سکے۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ تعلیم کے ذریعے کردارکی تعمیرنہایت اہمیت کی حامل ہے اورکردارسازی پرزیادہ زوردینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں