راولپنڈی،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑی کاروائی کا آغاز ،

10ہزار سے زائد پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے وارنٹ جار ی کر دیئے

منگل 12 فروری 2019 23:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2019ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے 10ہزار سے زائد پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے وارنٹ جار ی کر دیئے ہیں جن سے مجموعی طور پر30کروڑ روپے تک کی ریکوری متوقع ہے اس ضمن میں 5خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی سہیل ارشد نے ای ٹی او پراپرٹی تجمل ارتضیٰ ورک کی سربراہی میں5خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن میں سے ہر ٹیم 5انسپکٹروں پر مشتمل ہو گی تشکیل دی جانے والی ٹیمیں 50ہزار روپے سے زائد کے نادہندگان کے خلاف آج (بروز بدھ)سے کاروائی کا آغاز کریں گے ان ٹیموں کو28فروری تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے اس دوران ایکسائز کی ٹیمیں ٹیکس ریکوری کریں گی اور ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو جیل بھجوایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں