سخت کاروائی کے واضح احکامات کے باوجود، راولپنڈی شہر و چھائونی میں پتنگ بازوں نے انتظامیہ اور پولیس کے اقدامات ہوائی فائرنگ ،انڈین گانوں اوربو کاٹا کی نذر کر دیئے

رات گئے تک آسمان رنگی برنگی پتنگوں سے بھرا رہا چھتوں پر لگے سائونڈ سسٹم اور انڈین گانوں سے کان پڑی آوازا سنائی نہ دیتی تھی منچلے بوکاٹا کے نعروں کے ساتھ کھلے عام ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے پتنگ بازی اور پتنگیں لوٹنے کے دوران متعدد بچے اور نوجوان زخمی بھی ہو گئے پولیس نے پتنگ بازی کے الزام میںدرجنوں افراد کو حراست میں لے کر ہزاروں پتنگیں اور دوریں قبضہ میں لے لیں

جمعہ 15 فروری 2019 23:42

سخت کاروائی کے واضح احکامات کے باوجود، راولپنڈی شہر و چھائونی میں پتنگ بازوں نے انتظامیہ اور پولیس کے اقدامات ہوائی فائرنگ ،انڈین گانوں اوربو کاٹا کی نذر کر دیئے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے پتنگ بازوں کے خلاف سخت کاروائی کے واضح احکامات کے باوجود جمعہ کے روزراولپنڈی شہر و چھائونی میں پتنگ بازوں نے انتظامیہ اور پولیس کے اقدامات ہوائی فائرنگ ،انڈین گانوں اوربو کاٹا کی نذر کر دیئے ،جمعہ کے دن سے رات گئے تک آسمان رنگی برنگی پتنگوں سے بھرا رہا چھتوں پر لگے سائونڈ سسٹم اور انڈین گانوں سے کان پڑی آوازا سنائی نہ دیتی تھی جبکہ منچلے بوکاٹا کے نعروں کے ساتھ کھلے عام ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے پتنگ بازی اور پتنگیں لوٹنے کے دوران متعدد بچے اور نوجوان زخمی بھی ہو گئے جبکہ دوسری جانب پولیس نے پتنگ بازی کے الزام میںدرجنوں افراد کو حراست میں لے کر ہزاروں پتنگیں اور دوریں قبضہ میں لے لیں جبکہ پولیس گاڑیوں پر سپیکر لگا کر گلی محلوں میں پتنگ بازی کے نقصانات سے بچانے اور اسے غیر قانونی فعل قرار دینے کے اعلانات کرنے کے ساتھ بعض مقامات پر چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازوں کو گرفتار کرتی رہی اس موقع پر پولیس نے متعدد پتنگ بازوں کو حراست میں لے لیا لیکن سیاسی دبائواور سفارشوں کے باعث بیشتر کو چھوڑ دیا گیا راولپنڈی شہر کے ساتھ کینٹ کے مختلف علاقوں میں بسنت میلہ عروج پر رہا اس دوران پتنگ بازی کے شوقین شدید ہوائی فائرنگ کے ساتھ قاتل کیمیکل ڈور کا آزادنہ استعمال کرتے رہے اس موقع پر مغل آباد،ٹنچ بھاٹہ،پیپلز کالونی،22نمبرچونگی،کلمہ چوک،صدر، لالکرتی، آدڑہ، آخری بس سٹاپ، گروٹی سٹاپ اور گردونواح میں آسمان پر پتنگوں کی برسات رہی پولیس پتنگ بازی روکنے میں بری طرح ناکام رہی فائرنگ اورگولیوں کی گونج سے علاشہر و چھائونی کے مختلف علاقوں میں خوف ہراس پھیلا رہا اس دوران راولپنڈی پولیس تھانوں کی گشت والی گاڑی پر اعلانات کا سلسلہ جاری رکھاجس میں خبردار کیا جاتا رہا کہ پتنگ اڑانے والے بچوں اور نوجوانوں کے والدین کے خلاف مقدمہ درج ہو گا بچوں کو پتنگ بازی سے روکا جائے پتنگ اڑانا جرم ہے لہٰذاا یسے افراد کی نشاندہی کریںجو خونی شوق کی وجہ سے اپنے اوردوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں ادھر ضلعی انتظامیہ راولپنڈی اور پولیس کی طرف سے راولپنڈی میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ویک اینڈ پر ڈور و پتنگ روکنے کے لئے پولیس اہلکار وں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں اور شہریوںکی شکائیات پر کاروائی کے لئے بھی سیل قائم کئے گئے تھے سی پی او راولپنڈی حسن عباس کے مطابق جمعتہ المبارک کو نماز جمعہ کے دوران امن کمیٹیوںکے اراکین اور پولیس افسران نے مختلف مساجد میں جاکر پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے پولیس کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیاگیاراولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوںکے خلاف کاروائی میں ایک ہفتے کے دوران 30 ہزار پتنگیں برآمد کر لیںبھی قانونی کاروائی جاری ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں