راولپنڈی ، مشہور وارڈن قتل کیس میں نامزد راحت وغیرہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت بغیر کسی کا روائی کے 18فروری تک ملتوی

ہفتہ 16 فروری 2019 19:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2019ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2کے جج سلیمان بیگ نے تھانہ وارث خان کے مشہور وارڈن قتل کیس میں نامزد راحت وغیرہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت کسی کا روائی کے بغیر 18فروری تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ملزمان اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے تاہم عدالت نے سماعت ملتوی کر دی کرپا کے رہائشی راجہ رائید پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کرگزشتہ سال12جون کوعالم خان چوک اقبال روڈپر عین افطاری کے وقت نو پارکنگ پر گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ کر کے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن شاہد سروراور1راہ گیر کونثار سکنہ گوجرانوالہ کو ابدی نیند سلا دیاتھا موقع پر موجود افراد نے ملزم کو گاڑی سمیت قابو کر تھانہ وارث خان پولیس کے حوالے کر دیا گیاتھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں