راولپنڈی ،مسلح ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ س،70سالہ شخص جاں بحق،7سالہ پوتی شدید زخمی

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے مورگاہ پولیس کو 1ہفتے کے اندر ملزمان کی گرفتاری کا ہدف دے دیا

ہفتہ 16 فروری 2019 22:15

ْراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2019ء) تھانہ مورگاہ کے علاقے محلہ مورگاہ میں مسلح ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سی70سالہ شخص جاں بحق اور اس کی7سالہ پوتی شدید زخمی ہو گئی جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے مورگاہ پولیس کو 1ہفتے کے اندر ملزمان کی گرفتاری کا ہدف دے دیا ہے اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کینٹ کی معروف کاروباری شخصیت و عثمان آپٹیکل کے مالک شیخ ہارون کے گھرواقع مورگاہ میں ہفتہ کے روز 3مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جس پر شیخ ہارون کے بیٹے ارشد نے مزاحمت کی مزاحمت کے خوف سے ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس سے شیخ ہارون کے علاوہ ان کی 7سالہ پوتی شدید زخمی ہو گئی دونوں کو پہسپتال منتقل کیا گیا تاہم شیخ ہارون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے انہوں نے راولپنڈی میں جرائم میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ایک مخصوص گروہ وارداتیں کررہا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس کی کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی ادھر واقعہ کا علم ہونے پر ہفتہ کی شام صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت خودپہلے مورگاہ تھانے اور پھر مقتول کے گھر پہنچ گئے پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تھانہ کا تمام ریکارڈ طلب کر کے چیک کیا اور ایس ایچ او کو ہدائیت کی کہ علاقے میں جرائم روکنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی وضع کریں اور کسی سیاسی دبائو کو خاطر میں لائے بغیر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کریں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے جب اطلاع ملی کہ مورگاہ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیامیرا فرض بنتا تھا کہ یہاں آئوں یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے کسی بھی حکومت کیلئے ضروری ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر رہے میں نے تھانے کا سارا ریکارڈ دیکھا اور افسران سے کہا کہ ایک ہفتے میں نتائج دیں ایک انسانی جان چلی گئی اس سے زیادہ اور نقصان کیا ہو سکتا ہے کوشش ہو گی لواحقین کو جلد از جلد انصاف مہیا کیا جائے میں نے آر پی او کو تبدیل نہیں کرایا اور نہ ہی میں پولیس میں مداخلت کرتا ہوںانہوں نے راولپنڈی میں جرائم میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ایک مخصوص گروہ وارداتیں کررہا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس کی کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی قبل ازیں وزیر قانون نے مقتول تاجرکے گھر جاکر تعزیت کی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں