آر ڈی اے راولپنڈی اور سینٹرل جیل اڈیالہ کی انتظامیہ نے مبینہ ملی بھگت سے جیل کے باہر غیر قانونی پارکنگ قائم کر لی

بدھ 20 فروری 2019 22:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2019ء) مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلا ف کاروائی کی دعویدار راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی ای)راولپنڈی اور سینٹرل جیل اڈیالہ کی انتظامیہ نے مبینہ ملی بھگت سے جیل کے باہر غیر قانونی پارکنگ قائم کر لی آرڈی اے کے ایریاانسپکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے غیرقانونی پارکنگ پر آر ڈی اے پارکنگ کا بورڈ نصب کر کے فی گاڑی 50اور100روپے وصولی شروع کر دی گئی جس سے اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل قیدیوں و حوالاتیوں سے ملاقات کی غرض سے آنے والوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف ہونے لگے اڈیالہ جیل کے سامنے آر ڈی اے کے ایریا انسپکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے غیرقانونی پارکنگ طویل عرصے سے قائم ہے جو جیل میں ملاقات یا کسی بھی حوالے سے آنے والے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، پارکنگ انتظامیہ نے غیرقانونی طور پر آر ڈی اے پارکنگ کا بورڈ بھی نصب کردیا ہے ،پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے پچاس روپے وصول کئے جاتے ہیں، پارکنگ فیس نہ دینے والے شہریوں سے انتہائی بدتمیزی سے پیش آیا جاتا ہے مذکورہ پارکنگ کے منیجر ریحان کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل اور آر ڈی اے کی اجازت سے پارکنگ بنائی گئی ہے اس ضمن میں آر ڈی اے کے ترجمان حافظ عرفان کا کہنا ہے کہ آر ڈی اے اڈیالہ جیل کے سامنے کسی پارکنگ کی اجازت یا ٹھیکہ نہیں دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں