راولپنڈی: آر ڈی اے نے مارکیٹنگ کمپنیوں کو نوٹس جاری،غیر قانونی اشتہار ، بکنگ سے باز رہنے کی ہدایت

جمعرات 21 فروری 2019 22:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی ای) نے کھنیال ہومز، عبد الله سٹی، نیو اقرا سٹی اور المعراج گارڈن چکری روڈ راولپنڈی کی مارکیٹنگ کمپنیوںکو نوٹس جاری کرتے ہوئے غیرقانونی اشتہار بازی اور بکنگ سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے آرڈی اے نے پنجاب پرائیویٹ ہائوسنگ سکیم و لینڈ سب ڈویژن رولز 2010کے تحت ان غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی اشتہار بازی روکنے کے لئے نوٹس جاری کر دیاہے اور تشہیر کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا ہے اورمذکورہ چاروں ہائوسنگ سکیموں کے خلا ف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں