راولپنڈی ، صادق آباد چوک میں پولیس ناکے پر فائرنگ ، 3اہلکار زخمی

جمعرات 21 فروری 2019 22:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) راولپنڈی کے صادق آباد چوک میں پولیس ناکے پر فائرنگ ، 3اہلکار زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمرات کی شب 8بجے کے قریب تھانہ صادق آباد کئے علاقے صادق آباد چوک میںپولیس اہلکار ناکے پر موجود تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقع کے بعد پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں