راولپنڈی، صادق میں موٹر سائیکل سواروںکی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل

جمعرات 21 فروری 2019 22:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں امن وامان کی صورتحال کے باعث پولیس نے ناکہ لگا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شب ناکے پر مشکوک جان پر پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکا جس پر انہوں نے پولیس ناکے پر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس نے سیکیورٹی مزید سخت کر کے حملہ کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں