نسداد دہشت گردی راولپنڈی خصوصی عدالت میں عدالت عالیہ سے سزا کالعدم ہونے کے احکامات موصول ہونے پر سزائے موت کے قیدی کی رہائی کیلئے روبکار جاری

جمعہ 22 فروری 2019 19:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2019ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج اصغر خان نے عدالت عالیہ سے سزا کالعدم ہونے کے احکامات موصول ہونے پر سزائے موت کے قیدی کی رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی ہے بشیر نامی ملزم کے خلاف تھانہ چونترہ پولیس نے سال2011میںقتل ، اغوا اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات365A،302اور 7ATAکے تحت مقدمہ درج کیاتھا جس پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2014 میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو3مرتبہ موت کی سزا سنائی تھے ملزم نے عدالت عالیہ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی جہاںعدالت نے اپیل پر سماعت مکمل کرنے بعد ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرارادے دیا اور ملزم کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا، گزشتہ روز ملزم کے وکیل نے عدالت عالیہ کے احکامات عدالت کے روبرو پیش کئے جس کے بعد رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں