راولپنڈی، پیر سید پہلوان حسین شاہ کاظمی المشہدی کا18واں سالانہ عرس کل شروع ہوگا

جمعہ 22 فروری 2019 20:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2019ء) پیر سید پہلوان حسین شاہ کاظمی المشہدی رحمتہ اللہ کا18واں سالانہ 2 روزہ عرس نہایت عقیدت واحترام سے کل(بروز ہفتہ) اسلام آباد کے نواحی گائوں پیجا بھمبرتراڑ میں شروع ہو رہا ہے منعقدہ عرس مبارک میں جماعت اہلسنت کے علما کے علاوہ نامور نعت خواں کے علاوہ کثیر تعداد میں عقیدت مندشرکت کریں گئے دن 11 بجے خواتین کے میلاد کی محفل ہوگی شام 4 بجے عقیدت کے پھولوں کی ڈالیاں دربار پر کلمہ طیبہ کے ورد کے ساتھ چڑھائی جائیں گئیں رات 8 بجے تک محفل نعت خوانی ہوگی اور لنگر حسینی تقسیم کیا جائے گا اختتامی تقریب کل (بروز اتوار) ہوگی اختتامی تقریب میں دن 11 بجے خطیب جامع مسجد امام بری سرکار فخر سادات جماعت اہلسنت پیر سید امتیاز حسین شاہ کاظمی المشہدی دینی درسگاہ پیر پہلوان شاہ رحمتہ اللہ کا افتتاح کرنے کے بعد خصوصی خطاب کریں گے عرس مبارک کی منعقدہ تقریبات میں مقامی علما اکرام جن میں قاضی ذوق محمود ،علامہ سید شبیر حسین شاہ گیلانی کے علاوہ مقامی نعت خواں بھی شرکت کریں گے خصوصی دعا کے بعد لنگر حسینی کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو گا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا منعقدہ عرس مبارک میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں عقیدت مند ہر سال کی طرح اس سال بھی شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں