چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی شفقت رضا کی پاکستان سیٹزن پورٹل پر موصولہ شکایات پر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ ، بھر پور اعتماد کا اظہار

ہفتہ 23 فروری 2019 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی شفقت رضا نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں پاکستان سیٹزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ لیا اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی شبانہ روز محنت کو سراہتے ہوئے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اس کے علاوہ دیگر تمام میونسپل آفیسران کو بھی ھدایات جاری کیں کہ موصولہ شکایات میں ذاتی دلچسپی لے کر شکایات جلد از جلد رفع کریں اور ادارے کی ساکھ کو مزید بہتر بنائیں اس موقع پر چند شکایات کنندگان بھی موجود تھے جنہوں نے بروقت شکایات کا ازالہ کرنے پر چیف آفیسر شفقت رضا اور انچارج آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ٹیپو سلطان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں