راولپنڈی: فتح جھنگ میں لکڑی چوری کے دوران محکمہ جنگلات عملے پر فائرنگ ، مزاحمت کا معاملہ

انسداد دہشت گردی عدالت نے نامزد 2 ملزمان کو مجموعی طور پر 3سال قید،10ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا،9شریک ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا

ہفتہ 23 فروری 2019 21:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے تھانہ فتح جھنگ (اٹک)کے لکڑی چوری کے دوران محکمہ جنگلات کے عملے پر فائرنگ اور مزاحمت کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان کو مجموعی طور پر3سال قید 10ہزار روپے دامان ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور9شریک ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ہے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں فائرنگ کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی ضمانت خارج کرنے کے ساتھ تھانہ حملہ کیس میں نامزد ملزمان کے خلاف مزید شہادتیں قلمبند کر لی ہیں عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے لکڑی چوری کے دوران محکمہ جنگلات کے عملے سے مزاحمت اور فائرنگ کے مقدمیں نامزد ذوالقرنین عباس کو2 سال قید جبکہ صدیق کو1 سال قید اور10 ہزار دامان ادا کرنے کی سزا سنا ئی ہے عدالت نے مقدمہ میں نامزد 9شریک ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ہے ملزمان کے خلاف فتح جھنگ اٹک میں مقدمہ درج کیا گیا تھادریں اثناعدالت نے تھانہ پیرودھائی پر حملے کے مقدمہ میںنامزد عبدالرحمن وغیرہ کے خلاف 2 گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 25فروری تک ملتوی کردی ہے ادھر عدالت نمبر3کے جج عبدالرحیم نے تھانہ سول لائن کے جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کر کے مخالف کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد نعمان علی کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت خارج کر دی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں