اٹک کے علاقہ ڈھوک صوبہ سے دو ڈاکٹروں کی لاشیںبر آمد ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

پیر 18 مارچ 2019 17:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) تھانہ فتح جنگ اٹک کے علاقہ ڈھوک صوبہ سے دو ڈاکٹروں کی لاشیں ملی ہیںجس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر عزیز اور ڈاکٹر افتخار تین دن قبل گلی جہانگیر میں اپنی اراضی سے لاپتہ ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں افراد اپنی اراضی پر تعمیراتی کام کرانے کے دوران لاپتہ ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر عزیز اور ڈاکٹر افتخار کی لاشیں ڈھوک صوبہ میں ڈیم سے ملیں۔پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئیگی۔پولیس کے مطابق دونوں ڈاکٹرز کے اغواء کی ایف آئی آر بھی تھانہ فتح جنگ میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں