راولپنڈی میں خصوصی افراد نے لیاقت باغ میں دھرنا دیا ،ڈپٹی کمشنر کا سات دن میں مطالبات پورے کرنے کا وعدہ

پیر 18 مارچ 2019 17:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) راولپنڈی میں خصوصی افراد نے لیاقت باغ میں دھرنا دیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ نئے پاکستان میں بھرتیوں کے نام پر ہماری حق تلفی کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ محصوص نشستوں کا کوٹہ سیاسی افراد کو دے کر نوازا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نا انصافی کو روکا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ضلع بھر میں درجنوں خالی نشستوں پر معذور افراد کے بجائے دیگر افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے،اس اقدام کو نہ روکا گیا تو ہم احتجاج پر مجبور ہونگے۔ بعد ازاں محصوص افراد اور ڈی سی راولپنڈی سے کامیاب مذاکرات ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سات دن میں مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کرلیا۔ صدر سپیشل پرسن نبیل ستی نے کہاکہ ہم پر امید ہیں ہمارے مطالبات حل ہو جائیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں